ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:سماجی ترقی میں رپورٹروں کا رول بہت ہی اہم ہوتاہے: یوم صحافت کے موقع پر منکال وئیدیا

بھٹکل:سماجی ترقی میں رپورٹروں کا رول بہت ہی اہم ہوتاہے: یوم صحافت کے موقع پر منکال وئیدیا

Sat, 20 Aug 2016 18:21:15    S.O. News Service

 بھٹکل:20/اگست(ایس او نیوز)سماجی مسائل پر اخبارنویس روشنی ڈالتے ہیں اس تعلق سے کوئی لکھتے ہیں تو ان کا حل ڈھونڈنا ممکن ہوگا، عوامی و سماجی فکر والے اخبارنویس ملک کی ترقی میں اہم رول اداکرنے کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں بھٹکل جرنالسٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام تعلقہ کے شرالی جنتا ویالیہ میں منعقدہ یوم صحافت اور شجرکاری پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ پچھڑے دیہات، غربت، تعلیم کے متعلق رپورٹروں کو زیادہ توجہ دینے کی بات کہتے ہوئے کہاکہ ہینجلے جیسی پچھڑی دیہات میں پُل کی تعمیر کے لئے ایک اخبارکی رپورٹ اہم وجہ بنی ہے۔ آئندہ دنوں میں اخبارنویسوں کے  سنگھ کومزید ترقی دینے کے لئے ایسے کئی پروگرامات کو منعقد کرنے کی امید جتائی ۔ آئی ایف ایس آفیسر دامودر اے ٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک اخبارنویس سماج کا نگراں کار ہوتاہے، ایک اخبار کا جب گھر والے مطالعہ کرتے ہیں تو عوامی تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں، بھٹکل میں یک جہتی اور بھائی چارگی کو قائم رکھنے میں رپورٹروں کا بڑا رول ہے ، اشتعال انگیزی سے دوررہ کر مثبت فکر کو اپنانے سے یہ ممکن ہوتاہے۔ رپورٹروں کی ماحولیاتی فکر کے متعلق بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ عالمی سطح پر موسم کی گرمی میں اضافہ ہونا قابل تشویش ہے، شجر کاری کرتے ہوئے صحافیوں نے دیگر افراد کے لئے ترغیب دی ہے، ایسے مزید پروگرام منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ شرالی جنتا ودیا لیہ کے پرنسپال اے بی رام رتھ نے خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ صحافی پر بڑی ذمہ داری ہوتی ہے، 1440سے شروع ہوئی صحافت کا یہ سفر مرحلہ وار آگے بڑھا ہے، صحافیوں کو چاہئے کہ وہ جمہوریت کے استحکام کے لئے کام کریں۔ بھٹکل پترکرترا سنگھ کے صدر وشنو دیواڑیگا نے پروگرام کی صدار ت کی۔ شرالی گرام پنچایت کے صدر وینکٹیش نائک ، آر ایف اؤ رویندر نے خطاب کیا۔ پترکرتر سنگھ کے سکریٹری من موہن نائک نے استقبال کیا تو رام چندر ک نی نے افتتاحی کلمات پیش کئے ، وسنت دیواڑیگا نے شکریہ اداکیا۔ شرالی جنتا ودیالیہ کے لکچرر ایچ ایس گنگا نے نظامت کی۔


Share: